افغان خواتین پر کوئی پابندی نہیں لیکن۔۔ طالبان نے اہم اعلان کردیا

Jul 24, 2021 | 19:55:PM
افغان خواتین پر کوئی پابندی نہیں لیکن۔۔ طالبان نے اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ کام کریں یاآفس میں جائیں تعلیم حاصل کریں یا سیاست میں چھا جائیں ، کوئی اعتراض نہیں مگر حجاب لینا ہوگا۔
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور سیاست میں حصہ لینے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ انہیں گھر سے نکلنے کے لیے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 
 سہیل شاہین نے واضح کیا ہے کہ امن معاہدے کے لئے نئی حکومت کا قیام اور افغان صدر اشرف غنی کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔ 
دوسری جانب امریکا کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی حمایت میں طالبان پر حملے جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائنز کا مسافروں کیلئے نئی سہولیات کا اعلان