عطاء اللہ تارڑ کی میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے میاں منظور وٹو کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ جن میں ڈی جی پیمرا پنجاب عائشہ منظور وٹو، سابق ایم این اے روبینہ وٹو، جہاں آراء وٹو، معظم وٹو، بلال احمد ورک اور خرم وٹو سے دلی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے میاں منظور وٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی اور کہا کہ میاں منظور وٹو ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میرے دادا سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ مرحوم کے ساتھ میاں منظور وٹو کا عزت اور احترام کا رشتہ تھا، بطور وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کی خدمات قابلِ تحسین رہیں۔
انھوں نے کہا کہ مرحوم نے رکھ رکھاؤ اور شائستگی پر مبنی سیاست کو فروغ دیا اور ہمیشہ برداشت، رواداری اور جمہوری اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات