نجکاری کمیشن کی اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے کسی مجوزہ معاہدے کو منسوخ کرنے کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے کسی مجوزہ معاہدے کو منسوخ کرنے' کی خبر کو تردید کرتے ہیں،متحدہ عرب امارات کے ساتھ لیز کا کوئی معاہدہ منسوخ کرنے کی خبریں حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے۔
نجکاری کمیشن کاکہناتھا کہ طویل مدتی رعایتی موڈ کے تحت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹائزیشن پروگرام میں شامل کیا گیا ۔حکومت اسلام آباد کراچی اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کیلئے بہت سے ممکنہ طریق کار پر غور کر رہی ہے۔ جس میں انتظامی معاہدے اور طویل مدتی تجارتی مراعات بھی شامل ہیں۔ اس میں حکومت کے بنیادی مقاصد کارکردگی کو بڑھانا، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، زیادہ سے زیادہ آمدنی پیدا کرنا، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہے ۔
نجکاری کمیشن کا مزید کہناتھا کہ اس میں ملکی اور بین الاقوامی نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ اس میں متحدہ عرب امارات، ترکی، سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز سمیت قابل قدر شراکت دار ممالک کے اداروں کے ساتھ تعمیری بات چیت شامل ہے۔
نجکاری کمیشن نے کچھ گمراہ کن رپورٹس کا نوٹس لیا ہے ۔نجکاری کمیشن کاکہناتھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے کسی مجوزہ معاہدے کو منسوخ کرنے' کی خبر کو تردید کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ لیز کا کوئی معاہدہ منسوخ کرنے کی خبریں حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کسی بھی ہوائی اڈے کیلئے ایسا کوئی معاہدہ یا لیز پر دستخط نہیں کیے گئے۔حکومت نے تینوں ہوائی اڈوں کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ موڈ سے اوپن بِڈنگ موڈ پر جانے کا فیصلہ کیا۔ اس مسابقتی عمل میں، تمام ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس بولی کے عمل میں حصہ لینے کیلئے ایک برابر کا میدان ہوگا۔ اس فیصلے کا کوئی سیاسی یا سفارتی پس منظر نہیں ہے ۔
کمیشن کاکہناتھا کہ ہوائی اڈے کی آؤٹ سورسنگ کیلئے متعین کردہ مسابقتی عمل شمولیت کو ترجیح دے گا ۔قابل قدر شراکت دار ممالک اور اس سے باہر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں سردی کی شدید لہر،معمولات زندگی متاثر ، سکولوں کے حوالے سے اہم مطالبہ سامنے آ گیا