4مقدمات میں ضمانت کی درخواست، اعجاز چودھری کے وکلا نے دلائل کیلئےمہلت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے چار مقدمات میں ضمانت کے لیے سماعت کے دوران دلائل کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ملزم نے مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت دائر کی۔
اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، اعجاز چوہدری نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کے کیسز میں ضمانت دائر کی ہے۔
اسی بنیاد پر اعجاز چوہدری نے ضمانتیں دائر کی ہیں، اعجاز چوہدری سانحہ نو مئی کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں، اعجاز چوہدری پر کارکنان کو نو مئی جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے کا الزام ہے، اعجاز چوہدری کو نو مئی کے 7 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کرے، مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں شریک ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت نے مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کی ابوظہبی محکمہ خزانہ کے چیئرمین سے ملاقات