برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہزاد خان) شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے ۔
برائلر مرغی کا گوشت 22روپے فی کلو مہنگا ہوگیا،نئی قیمت 533روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 340 روپے،تھوک 354 روپے،پرچون ریٹ 368روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری طرف مٹن کی سرکاری قیمت 1600 ،بازار میں 2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
بیف کی سرکاری قیمت 800 ، بازار میں 1200 سے 1400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ