سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2029 تک مکمل ہوگی، وزیر دفاع کا اعلان

Jan 24, 2026 | 10:42:AM
سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2029 تک مکمل ہوگی، وزیر دفاع کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور شہر میں ٹریفک اور بنیادی سہولیات کے مسائل حل کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے بتایا کہ سیالکوٹ بس اسٹیشن کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا مسئلہ کم ہو جائے گا۔

علامہ اقبال لائبریری کو 100 ملین روپے کی لاگت سے جدید شکل دی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے WASA کو شہر کے تمام منصوبوں اور نظام کی تجدید کے لیے 16 ارب روپے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے 2029 تک راوت تک مکمل ہو جائے گی۔