سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہورمیں فائر سیفٹی کا جائزہ، 13 عمارتیں غیر محفوظ قرار

Jan 24, 2026 | 10:04:AM
سانحہ گل پلازہ کے بعد لاہورمیں فائر سیفٹی کا جائزہ، 13 عمارتیں غیر محفوظ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے بعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے لاہور میں فائر سیفٹی آلات اور حفاظتی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ۔
لاہورکےبڑے تجارتی مراکز اورپلازوں کی چیکنگ جاری ہےجبکہ خستہ حال اور غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے۔
ریسکیوحکام کےمطابق صوبائی دارالحکومت میں اب تک 13 عمارتوں کو غیرمحفوظ قراردیا جا چکا ہے،کئی بڑی عمارتوں میں آگ لگنے کی صورت میں ہنگامی اخراج کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیرکا کہنا ہےکہ سانحہ گل پلازہ کےبعد پنجاب ایمرجنسی سروسز نے اپنی مشینری اورفائر فائٹنگ آلات کا ازسرِنوجائزہ شروع کر دیاہے، حساس عمارتوں کی انتظامیہ کو فوری طور پرحفاظتی اقدامات مکمل کرنےکی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کی تعمیراورمنظوری میں پی پی پی کا کردار نہیں، شرجیل میمن
دوسری جانب نائب صدرحفیظ سینٹرمون زیدکاکہنا ہےکہ اب بھی شہرکی متعدد عمارتوں میں فائر سیفٹی ایس او پیزکو نظراندازکیا جا رہا ہے،جو کسی بڑےحادثےکا سبب بن سکتا ہے۔