نیو یارک: ہرن کی بینک میں توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل

Jan 24, 2026 | 09:40:AM
نیو یارک: ہرن کی بینک میں توڑ پھوڑ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیو یارک کے سفولک کاؤنٹی میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا، ایک سفید دم والا ہرن ریج بینک کی شیشے کی کھڑکی توڑ کر اندر جا گھسا۔

 جس سے نہ صرف سکیورٹی الارم بج اٹھا بلکہ چند لمحوں کے لیے پورا بینک ہنگامی صورتِ حال کا منظر پیش کرنے لگا۔

یہ واقعہ 18 جنوری کو پیش آیا،فوٹیج کے مطابق ہرن کے بینک میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی الارم فعال ہو گیا، جس کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

 جب افسران موقع پر پہنچے تو انکشاف ہوا کہ بینک کے اندر کوئی انسان نہیں بلکہ ایک خوف زدہ ہرن موجود ہے جو شیشے کی بڑی کھڑکی توڑنے کے بعد عمارت میں پھنس چکا تھا۔

مزید پڑھیں:بھارت: خطرناک وائرس کے پانچ کیسز کی تصدیق، ڈاکٹر اور نرسز بھی مبتلا

فوٹیج کے مطابق، ہرن شدید گھبراہٹ کا شکار تھا اور باہر نکلنے کی کوشش میں کبھی کاؤنٹرز سے ٹکراتا، کبھی میزوں پر چھلانگیں لگاتا دکھائی دیا۔

سفولک کاؤنٹی پولیس نے صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے غیر معمولی تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 سفولک کاؤنٹی پولیس افسران نے احتیاط کے ساتھ ہرن کو رسی کی مدد سے قابو میں کیا، اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی گئی اور کسی بڑے نقصان کے بغیر اسے دوبارہ باہر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔

 خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شہری یا پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ نیو یارک کے مضافاتی علاقوں میں سفید دم والے ہرنوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی ایک اور مثال ہے۔