ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ نے بھی لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے

Jan 24, 2026 | 08:17:AM
ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ نے بھی لڑاکا طیارے قطر میں تعینات کر دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

برطانیہ نے ایران اور امریکا کی کشیدگی کے باعث قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فضائیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کیے ہیں، اس حوالے سے برطانوی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ قطر  میں لڑاکا طیارے  دفاعی مقصدکے تحت بھیجے گئے ہیں۔

گزشتہ روز  ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ ہماری بڑی فورس ایران کی جانب رواں دواں ہیں، بہت سے جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں اور ہم ایران کے قریب احتیاطی طور پر فورس تعینات کررہے ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔

اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدر آباد:ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق