شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی چلے گئے

Jan 24, 2024 | 23:09:PM
شعیب ملک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر اچانک دبئی چلے گئے
کیپشن: شعیب ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اچانک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر دبئی چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان فارچیون باریشال نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک گزشتہ روز میچ کھیل کر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اچانک دبئی روانہ چلے گئے ہیں تاہم وہ  27 جنوری کو  سلہٹ میں چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہونگے،ابھی فارچیون باریشال کے میچز میں وقفہ تھا شعیب ملک کچھ دنوں کیلئے دبئی گئے ہیں۔

خیال رہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد 20 جنوری کو اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: نئی حکومت کتنا عرصہ چلے گی؟ فیصل واوڈا نے بڑی پیش گوئی کردی