انتخابات کے بعد قائم حکومت دو سال ہی چلے گی،فیصل واوڈا

Jan 24, 2024 | 21:32:PM
انتخابات کے بعد قائم حکومت دو سال ہی چلے گی،فیصل واوڈا
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد قائم حکومت دو سال ہی چلے گی، پی ٹی آئی ووٹر پنجاب میں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دے گا، انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی، یہاں کوئی اصولی سیاست کرنے نہیں آیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے ، الیکشن کو ہمیشہ پی آئی اے کی فلائٹ سے تشبیہ دیتا رہا ہوں ، اب جہاز کا ایک انجن سٹارٹ ہو گیا ہے دوسرے پر کام ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے عام انتخابات کے بعد آزاد امیدواروں کی ہمیشہ کی طرح بکرا منڈی لگے گی ، یہاں پر کوئی اصول کی سیاست کرنے نہیں آیا ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ریس میں اکیلی دوڈ لگانے آئی ہے، انتخابات کے بعد شارٹ ٹرم حکومت کیلئے اتحادی حکومت بنے گی ، لانگ ٹرم حکومت کیلئے آصف زرداری کو مائنس نہیں کیا جا سکے گا اور لانگ ٹرم کا مطلب زیادہ سے زیادہ 2سال ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے 20سے 24ماہ سے قبل پٹاخہ پھوٹتا نظرآ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے پیدا ہوا ہوں پاکستانی سیاست اور سیاستدانوں پر حیران ہوں ، 2،3ہیرو ہیں، وہی گھوم گھوما کر آتے رہتے ہیں ، اس بار تاریخ کا زبردست الیکشن ہونے جا رہا ہے،پی ٹی آئی کے آو¿ٹ ہونے کے بعد بھی زبردست الیکشن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کے او پر پیرامیٹر اور گیم سیٹ ہو گی ، جو گیم آپ سوچ رہے ہیں اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ووٹر پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو ووٹ نہیں دے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر منفرد خصوصیات کا حامل سستا فون مارکیٹ میں آ گیا