شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی ، شاہد آفریدی نے دلچسپ دعا دیدی

Jan 24, 2024 | 13:49:PM
شعیب ملک کی ثناء جاوید سے شادی ، شاہد آفریدی نے دلچسپ دعا دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےشعیب ملک اورثناء جاوید کی شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک خاص دُعا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،ویڈیو میں برطانوی شہر مانچسٹر میں صحافی نے سابق کرکٹر سےسوال پوچھا تھا کہ "شعیب ملک نے نئی شادی کی ہے اس پرکیا کہیں گے؟اس سوال کے جواب میں مسکرانے کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ"شعیب ملک کوبہت بہت مبارکباد."ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ"اللہ تعالیٰ اُس (شعیب ملک) کو ساری زندگی اسی لائف پارٹنر کے ساتھ خوش رکھے"۔

شاہد آفریدی کے پیغام پر صارفین نے دلچسپ  انداز میں تبصرے کیے ، ایک صارف نے شاہد آفریدی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے‘‘۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نے پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر دلکش تصاویر کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد  سے سوشل میڈیا پر  مسلسل ٹرینڈ کر رہے ہیں ۔