شاداب کے نکاح کے بعد امام الحق نے بھی کلا پہن لیا

Jan 24, 2023 | 15:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’بابر اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑیگا‘
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح کے بعد سے پاکستان ٹیم میں شادی کا سیزن جاری ہے۔

حارث رؤف کے بعد شان مسعود اور پھر گزشتہ روز شاداب خان بھی نکاح کرچکے ہیں جب کہ اب امام الحق بھی  اسی لائن میں لگے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کلا پہنا ہوا ہے۔

کرکٹر امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنی کلا پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ کسی اور کی شادی کیلئے وارڈروب ٹرائلز کرکے تھک چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساتھی کرکٹرز کی شاداب کو دلچسپ انداز میں نکاح کی مبارکباد

امام الحق نے اپنی پوسٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اب ہمیں بھی کچھ سوچنا پڑے گا، امام نے اپنی پوسٹ میں ویڈنگ سیزن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔