آپریشن نجات مہران کامیابی سے جاری،خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ پولیس کونجاتِ مہران آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی،4سے زائد خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈرکردیا۔
حکام کے مطابق دو کروڑ روپے انعام یافتہ ڈاکو راحب شر 6 ساتھیوں سمیت قانون کے حوالہ ہوگئے،راحب شر 17 پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل کے مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ دیگر ملزمان بھی سنگین جرائم اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث تھے۔
سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کا دباؤ رنگ لے آیا، سرنڈر کرنے والوں میں راہب شر،ظہور شر ، موریو، نادر، سندھو شیخ اور بخش عرف ملان شامل ہیں۔
دوسری جانب کچے کے علاقے میں سندھ پولیس کی ایک اوربڑی کامیابی بھی مل گئی سندھ -پنجاب کے سرحدی علاقے رونتی کچے میں کامیابی سے جاری آپریشن نجات مہران میں گھوٹکی کا بدنام زمانہ ڈاکو راحب شر اور ظہور شر نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیے۔
ہتھیارڈالنے والے ملزمان میں مُلی شر،نادرشر،سندھوشیخ اور موریوشرشامل ہیں،ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی ڈی آئی جی لاڑکانہ سکھر،ایس ایس پی گھوٹکی اور پوری ٹیم کو شاندارکارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس،رینجرز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران وجوانوں کی انتھک محنت،پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے سبب یہ کامیابیاں حاصل ہوئیں،نجات مہران آپریشن میں حصہ لینے والا ہرافسروجوان خراج تحسین کا مستحق ہے۔
جاویدعالم اوڈھو کامزید کہنا تھا کہ کچے میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک آپریشن بلاتعطل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بالاگولا میں پاکستان انگلینڈ میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ سری لنکا میٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ