فیصل قریشی کافنکاروں کو شادی سیزن میں شادی نہ کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی نے شوبز فنکاروں کو شادی سیزن میں شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، جس کی میزبانی فیصل قریشی کر رہے ہیں جہاں اداکارہ نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔
دورانِ گفتگو میزبان نے مومنہ اقبال سے ان کی شادی کے حوالے سے منصوبہ بندی معلوم کی اور ساتھ ہی انہیں دلچسپ مشورہ بھی دے دیا۔
حالیہ دنوں میں خاقان شاہنواز اور سبینہ سید، ضرار خان، لائبہ خان، رحمہ زمان، تیمور اکبر اور حنا آفریدی کی شادیوں نے خبروں میں جگہ بنائی، جبکہ گلوکار طلحہٰ انجم کی منگنی کا بھی چرچارہا،اسی تناظر میں فیصل قریشی نے مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ فنکاروں کو فی الحال شادیوں کا سلسلہ روک دینا چاہیے۔
انہوں نے مومنہ اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ شادیوں کے سیزن میں ہرگز شادی نہیں کریں، بجٹ آؤٹ ہو جاتا ہے۔
فیصل قریشی نے کہا بطور مہمان میں شادیوں میں شرکت سے لطف اندوز ہوتا ہوں، لیکن جب اخراجات کا حساب لگایا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ لگاتار تقریبات میں شرکت کے باعث تحائف کی مد میں تقریباً 10 لاکھ روپے خرچ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:آپا آپ 2,3 اور اچھی سرجریز کروائیں: فہدمصطفیٰ کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ آپ سب شادیاں کر لیتے ہیں اور ہماری جیب خالی ہو جاتی ہے۔