وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،  ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری  

Feb 24, 2026 | 11:51:AM
 وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،  ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی پر قابو پانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ رمضان میں مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ 

چیف سیکرٹری سندھ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،  870 دکانوں کی چیکنگ، 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

سندھ کابینہ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی مجسٹریٹ اختیارات دینے کی منظوری دی تاکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت فوری جرمانہ اور کارروائی ممکن ہو سکے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے فنانس کمیٹی کی سفارشات پیش کیں جو سندھ کابینہ نے منظور کر لیں۔

 اہم ترقیاتی اقدامات میں کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے، گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے، آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کے لیے 1 ارب 57 کروڑ روپے، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے 5 ارب 20 کروڑ روپے اور نوجوانوں کی آئی ٹی تربیت کے لیے پیپلز آئی ٹی پروگرام فیز ٹو کے تحت 90 کروڑ روپے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پشاور: خاتون جج سے ہتک آمیز رویہ، وکیل کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے  اور قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،روزگار اور آئی ٹی تربیت ہمارا مستقبل ہے۔