ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنااب مزید آسان، نئی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو تیز اور آسان بنانے کے لیےنئی سہولت متعارف کروادی۔
حکومتِ خیبر پختونخوا نے ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ءکے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیاہے جس کے تحت اب درخواست گزار گھر بیٹھے آن لائن طریقہ کار کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور مقررہ مراحل مکمل کرنے کے بعد مختصر وقت میں لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ محکمہ کے انتظامی تعاون سے تیار کی ہے ،اب یہ خدمت دستک موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کس حالت میں روزہ نہ رکھنا یا توڑنا جائز ہے؟
شہری ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی معلومات درج کریں گے، مطلوبہ فیس کی آن لائن ادائیگی کریں گے اور ڈیجیٹل تصدیق کے بعد انہیں لرنر لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں مزید خدمات بھی اسی طرز پر آن لائن منتقل کی جائیں گی تاکہ صوبے میں ای گورننس کو فروغ دیا جا سکے اور عوام کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں،اس اقدام کا مقصد شہریوں کو طویل قطاروں اور غیر ضروری تاخیر سے نجات دلانا ہے تاکہ عوام کم سے کم وقت میں قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔