عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات7لاکھ روپے تک پہنچ گئے

عمران خان ناشتے میں جوس، تین بار کافی جبکہ پنک سالمن مچھلی شوق سے کھاتے ہیں

Feb 24, 2025 | 23:12:PM
 عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ماہانہ جیل اخراجات7لاکھ روپے تک پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ کے جیل اخرجات میں اضافہ ہوگیا جبکہ بشری بی بی کے جیل میں آنے سے اخراجات بڑھ گے اور ماہانہ خرچہ 7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا جیل میں ماہانہ خرچ 4 سے 5 لاکھ روپے تھا، بشری بی بی کے جیل میں آنے سے 2 لاکھ روپے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

 بانی پی ٹی آئی کی فیملی کھانے سمیت دیگر اخراجات برداشت کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی ناشتہ، دوپہر اور رات کھانے کا منیو خود سیٹ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کھانا الگ کچن میں مشقتی تیار کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی جیل منیو کا کھانا پسند نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی ناشتے میں فریش جوسز، اور ناریل کھانا پسند کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی دن میں 3 مرتبہ کافی پیتے ہیں جبکہ اُن کے کھانے کو تیار ہونے کے بعد ماہر نیوٹریشنٹس چیک کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی پنک سالمن مچھلی شوق سے کھاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی دیسی مرغ کی یخنی کا بھی استعمال کرتے ہیں، ہر روز بانی پی ٹی آئی کی چوائس پر جیل میں کھانا تیار ہوتا ہے۔ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا مینوئل اکاونٹ ہے، اکاونٹ میں رقم بانی پی ٹی آئی کی فیملی جمع کراتی ہے، اکاونٹ میں پیسے کم ہونے پر فیملی کو آگاہ کریا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب، مریم نوازاور آرمی چیف کی خصوصی شرکت