نوڈلز ریسٹورنٹ کے مالک کی پوسٹ پر منفی رائے دینے والے گاہکوں کو خطرناک دھمکی

Feb 24, 2025 | 00:25:AM
نوڈلز ریسٹورنٹ کے مالک کی پوسٹ پر منفی رائے دینے والے گاہکوں کو خطرناک دھمکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان میں نوڈلز ریسٹورنٹ کے مالک نے پوسٹ پر منفی رائے دینے والے دو مرد گاہکوں  کو پکڑنے پر انعام دینےکا اعلان کر دیا۔

ویب رپورٹ کے مطابق کیوٹو میں اعلی درجہ والے رامین ریسٹورنٹ ’تویوجیرو‘کے مالک نے دونوں گاہگوں کیخلاف بے عزتی کے کلمات لکھنے پر اعلان جنگ کر دیااور انسٹاگرام پر دونوں کو دھمکی دی کہ کیوں انہوں نے کھانے کے بعد ون اسٹار ریویو چھوڑا۔مالک نے گاہگوں کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے والوں کیلئے نقد انعام کے ساتھ ان کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔مالک نے پوسٹ میں کہا کہ میں نے آپ کا ریویو دیکھا۔ ہم آپ جیسے لوگوں کو گاہک نہیں سمجھتے۔لیکن آپ کو اب باہر کھانا کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ کسی دن آپ جیسا کوئی مارا جائے گا۔ مجھے پرواہ نہیں ہے۔ بس براہ راست آؤ میرے سامنے، میں تم دونوں کو دیکھ لوں گا۔  مالک نے مزید کہا کہ ریسٹورنٹ گاہگوں کو ٹریک کرنے والے شخص کو 100,000 یوان ($662) فی گاہک انعام دے گا جو ان کا پتہ لگائے گا ہے۔ ریسٹورنٹ کے مالک نے کہا کہ تلاش جاری رہے گی جب تک کہ دونوں گاہگ ریسٹورنٹ دوبارہ نہیں آئیں گے اور مثبت ریویو دیں گے۔مالک نےیہ بھی  کہا کہ گاہگ بچنے کیلئے صرف یہ کر سکتے ہیں کہ وہ واپس آئیں، دوبارہ کھائیں اور تصویر کے ساتھ ایک اچھا ریویو دیں۔ اس وقت تک میں انہیں معاف نہیں کروں گا، وہ ماریں جائیں گے۔

ریسٹورنٹ مالک کے اس جارحانہ انداز پر  سوشل میڈیا صارفین نے اسکی پوسٹس پر شدید تنقید کی جس کے بعد مالک نے آخرکار اپنے آن لائن غصے پر معافی مانگی لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے ICC چیمپئینز ٹرافی میں میچ جیت کر مقابلہ3.3 سے برابر کر دیا