سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کل وصول کیے جائیں گے

Feb 24, 2024 | 20:46:PM
سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو ہوگا، کاغذات نامزدگی کل وصول کیے جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل 26 فروری کو ہوگا جس کیلئے پولنگ کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوگا اور پولنگ عمل بغیر کسی وقفے کے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی کل 1 بجے سے 3 بجے تک وصول کیے جائیں گے جبکہ شام 5 بجے کاغذات نامزدگی کی جاچ پڑتال ہوگی جس کے بعد اعلان کیا جائیگا اور 7 بجے نوٹس بورڈ پر امیدواروں کے نام آویزاں کیے جائیں گے۔