سجل علی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب 

Feb 24, 2023 | 10:52:AM
سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین سجل علی کو انسٹاگرام پر سرچ نہیں کر پارہے، سرچ کرنے پر انسٹاگرام کی جانب سے معذرت کا نوٹ اسکرین پر دکھائی دے رہا ہے۔ 

سجل علی ان چند پاکستانی اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد قریب 10 ملین تھی لیکن اداکارہ کا اکاؤنٹ اچانک غائب ہوگیا جس سے مداح خاصی تشویش میں مبتلا ہیں۔

اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا سجل کی جانب سے 9.4 ملین والا اکاؤنٹ خود ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا اسے عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔یہ امکان بھی ہے کہ سجل علی کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہو  لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

مزید پڑھیں:سونم باجوہ پاکستان کب آئیں گی؟اداکارہ نے بتا دیا

واضح رہے کہ سجل علی کی بین الاقوامی فلم 'واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ' آج یعنی 24 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔