شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں, ویڈیو وائرل

Feb 24, 2023 | 09:01:AM
شہناز گل
کیپشن: شہناز گل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکارہ شہناز گل سٹیج پر گانا گا رہیں تھیں کے اچانک اذان کی آواز سن کر خاموش ہو گئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل اذان کے احترام میں گانا گاتے ہوئے رک گئیں۔بھارتی میڈیا پر شہناز گل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں حال ہی میں ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران اسٹیج پر گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو گلوکارہ نے گانا گانا روک دیا اور مائیک نیچے کرلیا۔ ویڈیو میں شہناز سمیت اسٹیج پر موجود دیگر شخصیات کو بھی اذان کے احترام میں خاموش کھڑے دیکھا گیا۔شہناز گل کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصا سراہا جارہا ہے۔