دنیا کی مہنگی ترین بریانی ۔۔ پلیٹ کی قیمت جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا

Feb 24, 2021 | 20:50:PM
دنیا کی مہنگی ترین بریانی ۔۔ پلیٹ کی قیمت جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈیا ٹائمز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر میں واقع بمبئی بورو نامی ریستوران نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی خصوصی طور پر متعارف کروائی ہے جس کی ایک پلیٹ کی قیمت 1ہزار درہم ( 43ہزار روپے) ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس کو ’رائل گولڈ بریانی‘ کانام دیا گیا ہے۔ قیمت اس قدر زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اسے 23قیراط سونے کے خوردنی ورق سے سجایا جاتا ہے۔
 رائل گولڈ بریانی کی پلیٹ میں کشمیری دنبہ سیخ کباب، پرانے دہلی کی دنبہ چانپیں، راجپوت چکن کباب، مغلائی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ بھی شامل ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ کئی طرح کے رائتے بھی پیش کیے جاتے ہیں