جعلی راجکماری کو ڈسکہ کے عوا م نے ذہنی صدمہ پہنچایا،فر دوس عا شق اعوا ن

Feb 24, 2021 | 19:18:PM
 جعلی راجکماری کو ڈسکہ کے عوا م نے ذہنی صدمہ پہنچایا،فر دوس عا شق اعوا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرا علیٰ پنجا ب کی معا ون خصوصی فر دوس عا شق اعوا ن نے کہا ہے کہ مریم نواز ہر روز نیا تھیڑ سجاتی اور پھر کوئی نہ کوئی نیا  شوشہ چھوڑ دیتی ہے۔ ان کی ذہنیت پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ،مسلم لیگ ن کامقصدجھوٹ کوپروان چڑھانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری نے آج وزیرآباد میں ایک نیاشوشہ چھوڑ ا جس میں انہوں نے ڈسکہ کے الیکشن کو ایجنسیوں کے ساتھ جوڑ دیا۔ ان کودراصل ڈسکہ کی عوام نے شدید صدمہ پہنچایا ہے اس سے نکلنے میں اب ان کو تھوڑا وقت لگے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دہائیوں سے ووٹ بٹورے جا تے تھے،ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجودپی ٹی آئی حلقے سے جیتی ہے۔ عوام نے عمران خان کواپنامسیحاچناہواہے۔