بینک اور مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
قائداعظم کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کل عام تعطیل کے باعث بند رہے گی۔
تعطیل کے دوران اے ٹی ایم مشینیں معمول کے مطابق فعال رہیں گی، آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور ڈیجیٹل ادائیگی کے دیگر ذرائع بھی بینکوں کی پالیسی کے مطابق دستیاب رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں افسوسناک واقعہ؛ غیر ملکی خاتون چھت سے کود گئی