اسلام آباد، غیر ملکی خاتون نے چھت سے چھلانگ لگادی

Dec 24, 2025 | 19:48:PM
اسلام آباد، غیر ملکی خاتون نے چھت سے چھلانگ لگادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 8 میں غیر ملکی خاتون نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون سر میں چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی خاتون وزٹ ویزا پر پاکستان آئی ہوئی تھی، جس کی نعش ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 پولیس ذرائع چائنیز خاتون کی شناخت واں رو پینگ کے نام سے ہوئی۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،خودکشی کی وجوہات پتا کی جا رہی ہیں،پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔