24 اور 25 دسمبر کواسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہونگی؛پی اے اے

Dec 24, 2025 | 19:39:PM
 24 اور 25 دسمبر کواسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہونگی؛پی اے اے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ایویشن اتھارٹی نے24 اور 25 دسمبر کو فضائی راستوں کی عارضی بندش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہونے سے آگاہ کردیا۔

پاکستان ایویشن اتھارٹی (پی اے اے)کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق  اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 اور 25 دسمبر کو مخصوص اوقات میں آمد و روانگی کی پروازیں معطل رہیں گی،24 اور 25 دسمبر کو صبح 10:55 سے 11:55 اور دوپہر 2:25 سے 3:25 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی۔ 

 پی اے اے نوٹم میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پرواز بارے متعلقہ ایئرلائن سے معلوم کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم