اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ کا مشاورتی اجلاس، اہم اقدامات پر بریفنگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، خارجہ سیکریٹری سفیر آمنہ بلوچ نے وزارت کے سینئر حکام کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم کو حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور خارجہ پالیسی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ نائب وزیرِ اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک اور معاشی مفادات کے فروغ کے لیے اہم پالیسی اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وزارتِ خارجہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت اور ان کے قونصلر امور کی سہولت کے لیے بہترین بین الاقوامی طریقہ کار اپنائے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امور کا حل مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے: پاکستان