وفاقی بیوروکریسی میں تقررو تبادلے،ریٹائرمنٹ اورتعیناتی میں توسیع کےاحکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، ریٹائرمنٹ اور تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشنز کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف، قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں عبدالجبار کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا ہے جبکہ تقرر کی منتظر سمیرا شیخ جوائنٹ سیکریٹری وزیراعظم آفس (پبلک) تعینات کی گئی ہیں۔
مزید برآں سول سروس اکیڈمی، لاہور میں تعینات عثمان جاوید لون کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکریٹری فنانشل ایڈوائزر، خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس ونگ) تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ڈپٹی سیکریٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد احمد عثمانی کی یکم جنوری 2027 کو ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری، خزانہ ڈویژن (ملٹری فنانس ونگ) عرفان بشیر کی تعیناتی کی مدت میں 3 جنوری 2027 تک توسیع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس،اب کوئی سفارش نہیں چلے گی،آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل تیار