یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک یو اے ای تعلقات پر بات چیت کی جائے گی، دورے کے دوران اہم معاشی تجارتی معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سلیم محمد سلیم البواب الزابی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام میں معاونت کے لیے اہم شعبوں میں متحدہ عرب امارات کو مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں:جرمنی کے معروف فٹبالر سیباسٹین ہرٹنر حادثے میں جاں بحق
فریقین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی منصوبوں سمیت ضرورت کے وقت پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کے مسلسل تعاون کو سراہا۔