مذاکرات کا شور،پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو پے رول پر رہا کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کی قیادت کیلئے پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کو پے رول پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو پے رول پر رہا کرنے کی درخواست کی ،قومی مذاکراتی کمیٹی کے محمود مولوی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر چیمہ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رہنما مذاکراتی عمل میں موثر کردار ادا کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کانام تبدیل؟ فروخت کے بعداہم فیصلہ
فواد چودھری نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ٹویٹ کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار اعتماد سازی کے با معنی اقدامات پر ہے۔ اس کے بغیر مذاکرات کا عمل کامیاب اور پائیدار نہیں ہو سکتا۔
سابق وفاقی وزیر لکھتے ہیں کہ وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو پے رول پر رہا کریں۔ یہ قدم مذاکرات کے ماحول کو انتہائی مثبت اور خوشگوار بنائے گا، اس کے ساتھ ہی یہ قدم تمام فریقین کے درمیان اعتماد کی بحالی کی ایک مضبوط بنیاد بھی فراہم کرے گا۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا ماننا ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب اور پائیدار تب ہوں گے جب وہ اعتماد سازی کے اقدامات کے ساتھ شروع کیے جائیں۔ اس سلسلے میں، ہم آپ (شہباز شریف صاحب)سےگزارش کرتے ہیں کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سینئر PTI قیادت، جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود… https://t.co/pTxLX7VkUe
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 24, 2025
ان کا کہنا ہے کہ اعتماد سازی کا اقدام مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار بھی ادا کر سکتا ہے اور ملک کو تقسیم، تنازعات سے نکال کر اتحاد اور ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اس عمل میں حصہ لیں۔