ایف بی آر ملازمین و افسران کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کلیم اختر )ایف بی آرنےان لینڈریونیو سروس کے ملازمین و افسران کی ہفتہ وارچھٹیاں منسوخ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق تمام ٹیکس دفاتر 27 اور 31 دسمبر کو ٹیکس کولیکشن کے پیش نظر کھولے رہیں گے۔ایف بی آر نے لارج ٹیکس پیئر، ریجنل اور کارپوریٹ ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔
ٹیکس دفاتر کے سربراہان کو ہفتہ ،اتوار کو بھی کھلے رکھنے و ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں ،ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے اور واجبات کی بروقت ادائیگی کی سہولت دینے کیلئےاقدام اٹھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ علامات اور نشانیاں جس سے ویزا مسترد یا منسوخ ہو سکتا ہے
ایف بی آر ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر دفاتر کھولنے کیلئے انتظامی اقدامات مکمل کرنے کی تاکید کی گئی، ایف بی آر حکا م کے مطابقملازمین کی حاضری و دفاتر کی ورکنگ براہِ راست مانیٹر کی جائے گی۔