بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخاب لڑیں گے

Dec 24, 2023 | 15:50:PM
بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخاب لڑیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے انتخاب لڑیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد بلاول بھٹو کے کاغذات جمع کروانے آر او آفس پرانی انار کلی پہنچ گیا۔ رہنما پیپلزپارٹی سید قاسم گیلانی چوہدری اسلم گل، فیصل میر،عثمان ملک وفد میں شامل تھے، اس کے علاوہ سابق صدر لاہور حاجی عزیز الرحمٰن چن،اقلیتی رہنما ایڈون سہوتراودیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے