چمن: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جان کی بازی ہار گیا

Dec 24, 2022 | 18:53:PM
 چمن: مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جان کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ  میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے لیویز اہلکار کو قتل کردیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام چمن کے نواحی علاقے مخلص کالونی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے لیویز اہلکار پر فائرنگ  کی لیویز اہلکار بشیر احمد  کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

لیویز کے مطابق لیویز اہلکار بشیر  احمد  اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر جانے کی تیاری کررہا تھا کہ دہشت گردی کا نشانہ بنے ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام ہسپتال پہنچ گئے، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔