ابوظہبی کے رہائشی اب بغیر ڈرائیور ٹیکسی میں سفر کریں گے

Dec 24, 2021 | 18:43:PM
 خودکار ٹیکسی کار سروس
کیپشن: خودکار ٹیکسی کار سروس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس شہریوں کے لیے بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خودکار ٹیکسی کار سروس تفریحی مقام یاس آئی لینڈ میں متعارف کرائی گئی ہے، جہاں فارمولا ون ریس کا ٹریک اور فیراری ورلڈ تھیم پارک بھی موجود ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سروس 24 گھنٹے مہیا ہو گی، جسے گوگل پلے اور آئی او ایس ایپ سٹو پر موجود ایک خصوصی ایپ کے ذریعے بک کرایا جا سکے گا۔سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسن الحوسنی نے بتایا کہ یاس آئی لینڈ میں خود کار ٹیکسی سروس کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا جس کے شروع میں مسافر مفت ایپ کا استعمال کر سکیں گے۔انھوں نے بتایا کہ ایپ سے باآسانی ٹیکسی بک کرائی جا سکے گی، لیکن ابھی یہ صرف نو مقامات کے لیے چلائی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 گاڑیاں مختلف علاقوں میں چلائی جائیں گی۔یہ گاڑیاں مکمل طور پر الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں پر مشتمل ہے جس سے کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سب انسپکٹر کےامتحان میں نقل کا جدید طریقہ ۔۔ویڈیو دیکھ کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا