کشتی میں آگ لگنے سے 37افراد زندہ جل گئے۔۔متعدد زخمی

Dec 24, 2021 | 16:15:PM
 کشتی میں آگ لگنے سے 37افراد زندہ جل گئے۔۔متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ سیل) بنگلا دیش کے دارالحکومت میں ایک کشتی  کو حادثہ پیش آ گیا،کشتی میں 500مسافر سوار تھے، آگ لگنے سے37 افراد    زندہ جل گئے۔ اور100 سے زائد زخمی  ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  حادثہ دارالحکومت ڈھاکا سے 250کلومیٹردور جھلوکٹھی میں خوفناک پیش آیا، 3 منزلہ کشتی میں 500 افراد سوارتھے، کشتی میں اچانک آگ بھڑکنے کے بعد متعدد افراد نے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ مقامی حکام کے مطابق 37 لاشیں نکالی جا چکی ہیں کچھ لوگ جھلس کر اورکچھ ڈوب کر ہلاک ہوگئے ،بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے کشتی کے انجن روم میں آگ لگنے کا امکان ظاہرکیا ہے، زخمیوں اورلاشوں کوقریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    آج سے کھیل کو الوداع!!جس نے مجھے زندگی میں سب کچھ دیا۔۔ہربھجن