وزیراعظم کہتے ہیں  ٹیم نئی ہے ۔۔ شیخ رشید نئے ہیں یا فردوس ؟ محمد زبیر کا طنز

Dec 24, 2020 | 14:49:PM
وزیراعظم کہتے ہیں  ٹیم نئی ہے ۔۔ شیخ رشید نئے ہیں یا فردوس ؟ محمد زبیر کا طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نوازشریف اور مریم نواز کے ترجمان  اور سینئر لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم 2018 میں چلا چلا کے کہتے تھے اسدعمرملک کی تقدیربدل دے گا، 8 ماہ بعد اسد عمر کو ہی فارغ کردیا۔اب کہتے ہیں ان کی ٹیم نئی ہے، عمران خان بتائیں شیخ رشید نئے ہیں یا فردوس عاشق اعوان؟

سابق گونر سندھ محمد زبیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں چینی 55 روپے کلو تھی، حکومت نے چینی 100روپے کلو تک پہنچادی۔پھر کہتے ہیں کہ ہم نے سستی کرکے 90 روپے کردی،اب وزیراعظم کہتے ہیں میں خود سب دیکھوں گا۔ 

محمد زبیر  نے مزید کہا کہ مجھے پریس کانفرنس کا شوق نہیں لیکن پرائم منسٹر کی باتوں پر رہا نہیں جاتا۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نے مشورہ دیا کوئی بھی سیاسی جماعت تیاری کے بغیر  پاور میں نہ آئے ۔موجودہ حکومت کے منسٹرز حکومت کو غلط نمبر دیتے رہے۔ وزیر اعظم کو اڑھائی سال بعد احساس ہوا ۔سابق گورنر نےکہا وزیراعظم عمران خان تو اقتدار میں آنے سے پہلے کہتے تھے ہماری تیاری بھرپور ہے۔ان کی کونسی بات پریقین کریں۔