اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا

Aug 24, 2025 | 10:06:AM
اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کا ہر شہری سوا لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا۔
 بھارتی ریاست اتر پردیش کی آبادی 24 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور وہاں آٹھ سال سے یوگی ادتیہ ناتھ وزیراعلی ہیں،ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کا قرض پانچ سال میں 6 لاکھ کروڑ سے بڑھ کر 9 لاکھ کروڑ ہو گیا ہے۔
 اب بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے یہ اترپردیش کاہر شہری 1لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے کا مقروض ہوچکاہے۔
واضح رہے بھارتی ریاست اتر پردیش آزاد مملکت بن جائے تو یہ آباد ی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:تمام بینک رجسٹرڈ مدارس کو اکاؤنٹس کھولنے میں اضافی سہولت دیں،سٹیٹ بینک
وزیراعلی  ادتیہ ناتھ کو نریندر مودی نے گڈ گورنس کا مہا گروکہا تھالیکن سابق وزیراعلی اکھلیش یادو نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ اترپردیش کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانا چاہتے مگر یہاں تو ہر بچہ جنم لیتے ہی مقروض ہو جاتا ہے۔