ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ٹیری فنک انتقال کر گئے

Aug 24, 2023 | 22:04:PM
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ٹیری فنک انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ( ڈبلیو ڈبلیو ای )کے مشہور امریکی ریسلر ٹیری فنک 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیری فنک نے 1960 کی دہائی میں ریسلنگ شروع کی جس کے بعد انہوں نے ریسلنگ کے کئی اہم مقابلے اور چیمپئن شپس بھی جیتی تھیں، وہ 2021 میں ڈیمنشیا کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔

 فنک کا ڈبلیو ڈبلیو ای کیرئیر کا آخری میچ 2006 میں ای سی ڈبلیو ون نائٹ اسٹینڈ پر تھا، معروف ریسلر ایکسٹریم چیمپئن شپ ریسلنگ کی ترقی میں بھی ایک اہم کردار تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 15 سیریز میں نئی اپڈیٹس کیا ہونگی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ ٹیری فنک نے کچھ ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔