نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری

Aug 24, 2023 | 08:56:AM
 بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا بدلہ کبھی اتنا سفاک نظر آیا ہے؟ ہڈی آرہا ہے، بدلے کی ایسی کہانی لے کر جو آپ کو نشست چھوڑنے نہیں دے گی۔

یہ سیریز جرائم کی دنیا پر مبنی ویب سیریز ہے جس میں دہلی، گرگاؤں اور نوائیڈا کے علاقوں میں موجود مافیا کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

ٹریلر کے مطابق نوازالدین ایک خواجہ سرا ہیں جو سفاک مجرم ہے، یہ جرائم کی دنیا پر مبنی ویب سیریز ہے جس میں دہلی، گرگاؤں اور نوائیڈا کے علاقوں میں موجود مافیا کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کنزا ہاشمی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اس سیریز میں ہدایت کار انوراگ کشپ نے نوازالدین کے ساتھ ویب سیریز میں اداکاری کی ہے۔

یاد رہے کہ ویب سیریز 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ دیگر اداکاروں میں ذیشان ایوب، وپن شرما، سورابھ سچدیوا، راجیش کمار اور دیگر شامل ہیں۔