شہباز شریف کی دیوان امیری میں امیر قطر سے ملاقات، تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیراعظم کاامیری دیوان پہنچنے پر شاندار استقبال،گارڈ آف آنر پیش!

Aug 24, 2022 | 15:56:PM
 شہباز شریف, دیوان امیری , امیر قطر , پاکستان, سٹیڈیم
کیپشن: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ میں امیری دیوان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، امیری گارڈز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 دیوان امیری آمد پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شہباز شریف کا استقبال کیا،شہباز شریف کی قطر کے دیوان امیری میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف آج دوحہ میں 974 سٹیڈیم (جہاں فیفا ورلڈ کپ 2023 منعقد ہو گا) کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم کو سٹیڈیم کےمختلف سیکشنز اور سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

علاوہ ازیں قطر اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف آج چیئرمین قطر بزنس مین ایسوسی ایشن اور سی ای او قطر ایئر ویز سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیںعوام کو ایک اوربڑاجھٹکا