عوام کو ایک اوربڑاجھٹکا

Aug 24, 2022 | 12:23:PM
عوام ,بڑاجھٹکا,مہنگائی,وفاقی حکومت, امپورٹڈگاڑیاں, ریگولیٹری ڈیوٹی
کیپشن: مہنگائی سے پریشان عوام (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر، وفاقی حکومت نے 600 سے زائد امپورٹڈ اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام امپورٹڈگاڑیوں  پرڈیوٹی 70 سےبڑھاکر 100فیصدکردی جبکہ امپورٹڈباتھ روم فیٹنگزپرڈیوٹی 30سےبڑھاکر 49فیصدکردی گئی، امپورٹڈگوشت اور مچھلی پرریگولیٹری ڈیوٹی دگنی کردی ہے۔

امپورٹڈجام اور جیلی پرڈیوٹی 20 سے بڑھاکر 49فیصد، امپورٹڈچاکلیٹ، کوکو پاؤڈر  پر 10سےبڑھاکر 49 فیصد، امپورٹڈ  دلیہ ، آٹے  پرڈیوٹی10سےبڑھاکر 35 فیصد،  برانڈڈ امپورٹڈ ڈرائی فروٹس اور  بادام پرڈیوٹی 20سے بڑھاکر 74فیصد کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیںمریم نواز  نے بڑا فیصلہ کرلیا