’’ تماشا گھر‘‘ تماشا بن گیا

Aug 24, 2022 | 15:42:PM
’’ تماشا گھر‘‘ تماشا بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو (تماشا گھر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نجی چینل پرعدنان صدیقی کی میزبانی میں شروع ہونے والا نیا شو ’’تماشا گھر‘‘ ان دنوں خبروں میں ہے۔ شائقین کی جانب سے اس شو کو بھارتی شو ’’بگ باس‘‘ کی  کاپی قرار دیا گیا ہے۔

عدنان صدیقی کی میزبانی میں اس شو کا آغاز 20 اگست سےہوچکا ہے۔ جس میں آمنہ ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز،

صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالہ، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ شامل ہیں۔

’’تماشا گھر‘‘ کی تھیم بھارتی شو ’’بگ باس‘‘ سے مختلف ہے تاہم اس کے سیگمنٹس بھارتی شو سے کافی ملتے جلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہانیہ عامر نے ''میر ے ہمسفر '' کی کامیابی کا راز بتا دیا

اس شو کے شرکاء کو مختلف گیمز کھیلتے، بولڈ جملے بولتے اور ایک دوسرے سے مذاق کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے جب کہ ان کے لباس بھی بھارتی شو سمیت اس طرح کے چلنے والے دیگر شوز کے شرکاء کی طرح بولڈ رکھے گئے ہیں۔

شائقین کی بڑی تعداد نے عدنان صدیقی کے شو کو ’’بگ باس‘‘ کی سستی کاپی قرار دیا ہے۔