پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن آج بھی منسوخ 

Aug 24, 2021 | 11:38:AM
پی آئی اے کا کابل فلائٹ آپریشن آج بھی منسوخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کابل کے لئے فلائٹ آپریشن آج بھی منسوخ کرد یا ہے۔

 پی آئی اے کے ترجمان اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کمرشل پروازوں کیلئے سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ترجمان نے بتایا کہ آج (منگل) کو بھی پاکستان کی قومی ایئر لائن کا کابل کے لیے کوئی شیڈول نہیں ہے۔
 یاد رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی جانب سے پانچ خصوصی پروازیں کابل سے پاکستانی اور غیرملکی باشندوں کو اسلام آباد لاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی