ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے

Apr 24, 2026 | 23:08:PM
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے  وزیر خارجہ عباس عراقچی، امریکی حکام سے امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے،دورے میں اہم علاقائی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔

 پاکستانی قیادت سے امن و استحکام پر مشاورت ہوگی،ایران-امریکا مذاکرات اور خطے کی صورتحال زیر بحث آئے گی،اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، اہم ملاقاتیں آج ہوں گی۔

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے تناظر میں اہم سفارتی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ آج شام سے اپنے دورے کا آغاز کریں گے، جس کے تحت وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو جائیں گے۔

 ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ان ممالک کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کریں گے، جس میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس کے علاقائی امن و استحکام پر اثرات شامل ہیں۔

خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کی تازہ ترین پیش رفت پر گفتگو بھی کی گئی ،  سفارتی مبصرین کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی انتہائی بلند سطح پر ہے، اور پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکراتی عمل بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔