یورپ میں کشتیاں ڈوبنے کے واقعات، ہیومن سمگلرز کے خلاف مربوط کارروائی کا آغاز

Apr 24, 2026 | 20:54:PM
 یورپ میں کشتیاں ڈوبنے کے واقعات، ہیومن سمگلرز کے خلاف مربوط کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  یورپ کے سمندروں میں کشتیوں کے الٹنے سے پاکستان سے غیر قانونی بیرون ملک جانے والوں کی  ہلاکتوں کے معاملہ پر ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم  نے ہیومن ٹریفکررز کے  خلاف  مربوط کارروائی شروع کر دی۔

لینڈ روٹ سے  پاکستانیوں کو بیرون ملک خصوصاً یورپ بھیجنے کے عوض پیسہ بٹور کر ان کی زندگیاں خطروں میں ڈال دینے والے  ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی سربراہی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ 

 بیرون ملک مقیم ایجنٹوں کے خلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی شروع کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ

اینٹی منی لانڈرنگ کی کارروائی اور ایجنٹوں کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

لینڈ روٹ سے کام کرنے والے  ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے تکنیکی مدد کے لیے ایل ای اے کے ساتھ رابطہ۔

ایجنٹوں کی ٹریول ہسٹری کا ریکارڈ اور بینک ریکارڈ حاصل کر نے کاروائی کی جائے گی ۔

لینڈ روٹ  ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے مقامی پولیس سے مدد بھی لی جائے گی۔