مئی 2026 کے دوران 11 سرکاری چھٹیاں متوقع؟

عیدالاضحیٰ 2026 کی حتمی تاریخ کا اعلان ملک بھر میں رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا، اس دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار ان تعطیلات کے دوران بند رہنے کا امکان ہے

Apr 24, 2026 | 14:47:PM
مئی 2026 کے دوران 11 سرکاری چھٹیاں متوقع؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان میں مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 11 سرکاری تعطیلات متوقع ہیں، جن میں دو الگ الگ مواقع پر مسلسل تعطیلات کے سلسلے شہریوں کو طویل چھٹیوں کا موقع فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ کا آغاز یکم مئی کو یومِ مزدور (Labour Day) سے ہوگا، جو ملک بھر میں سرکاری و نجی اداروں میں قومی سطح پر منایا جاتا ہے۔ اس سال یہ تعطیل جمعہ کے روز آ رہی ہے، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسلسل تین دن کی چھٹی ملے گی۔

تعطیلات کا دوسرا بڑا سلسلہ 26 سے 29 مئی کے دوران متوقع ہے، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا انحصار عیدالاضحیٰ کے چاند کے سرکاری اعلان پر ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:ریٹ اچانک گرگیا۔۔!سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

موجودہ پیشگوئیوں کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی (منگل) کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ یومِ تکبیر 28 مئی (جمعرات) کو سرکاری تعطیل کے طور پر منایا جائے گا۔ اس کے بعد 29 مئی (جمعہ) کی چھٹی بھی اس وقفے کو مزید طویل بنا سکتی ہے۔

اگر پیر 26 مئی کو بھی چھٹی لی جائے تو شہریوں کو مسلسل چھ دن تک طویل تعطیلات کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔

 حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ 2026 کی حتمی تاریخ کا اعلان ملک بھر میں رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ اس دوران سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی کاروبار ان تعطیلات کے دوران بند رہنے کا امکان ہے۔