سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر کمی کے بعد 4685 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 2900 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 835 روپے پر آ گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 142 روپے سستی ہو کر 7957 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس بحران ختم؟ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 5200 روپے کمی ہوئی تھی ۔
ملک میں فی تولہ سونا 5200 روپے کمی کے بعد 493,762 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4458 روپے کمی کے بعد 423,321 روپے کا ہو گیاہے۔