پاکستان نے 3 ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا

Apr 24, 2026 | 12:59:PM
پاکستان نے 3 ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک ) پاکستان نے 3 ایل این جی کارگو کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا، گیس کی فراہمی 27 اپریل سے 8 مئی کے درمیان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی ذیلی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

پہلے درآمدی ایل این جی کی ترسیل 27 سے 30 اپریل دے گئی ہے، دوسرے درآمدی ایل این جی کی ترسیل یکم مئی سے 7 مئی اور تیسرے درآمدی ایل این جی کی ترسیل 8 مئی سے 14 مئی مقرر کئے گئے ہیں۔

کمپنی نے بین الاقوامی سپلائرز سے 1 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر کے تین ایل این جی کارگو کے لیے بولیاں طلب کی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:چین کا اہم فیصلہ۔۔!  ایران سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

درآمدی ایل این جی کارگو کراچی پورٹ قاسم ٹرمینل پر اپریل اور مئی کے لئے ہوں گے، اس ٹینڈر کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے۔

ماہرین کے مطابق مقامی گیس کی پیداوار میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان کا انحصار درآمدی گیس پر بڑھتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کی درآمد کردہ 6.64 ملین میٹرک ٹن ایل این جی کا بڑا حصہ قطر سے آیا تھا، جس کی ترسیل کا انحصار آبنائے ہرمز پر ہے۔