مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم آج ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دنیا کے لیجنڈ پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی گئی شاندار ہالی ووڈ بایوپک فلم ’’Michael‘‘ آج 24 اپریل 2026 کو عالمی سطح پر ریلیز کی جارہی ہے۔
یہ فلم پہلے ہی اپنے ٹریلر اور اسٹار کاسٹ کی وجہ سے شائقین میں زبردست تجسس اور جوش پیدا کر چکی ہے۔
فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز انٹوان فوکا نے کی ہے جبکہ اسے گراہم کنگ کی پروڈکشن میں تیار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: شادی سے متعلق سوال پرمیراکے جواب نے سب کوحیران کردیا
فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے حقیقی بھتیجے جعفر جیکسن نے نبھایا ہے، جو اس فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔
فلم میں مائیکل کے بچپن کے مناظر کے لیے جولینوالڈو سمیت مختلف اداکار شامل ہیں، جبکہ مرکزی کاسٹ میں نیا لانگ، کولمین ڈومنگو اور مائلس ٹیلر جیسے بڑے نام بھی موجود ہیں۔
فلم کا محور مائیکل جیکسن کی ابتدائی زندگی، جیکسن 5 سے ان کے عالمی سپر اسٹار بننے تک کا سفر ہے۔